قبرستان کی مٹی ٹیکٹر سے برابر کرنا

السلام عليكم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
حضرت مفتی صاحب قبلہ کیا قبرستان میں ٹریکٹر یا دوسرے آلات کے ذریعے سے مٹی وغیرہ برابر کرا سکتے ہیں ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ۔ فقط والسلام
سائل : محمد شمس تبریز صدیقی خلیل آباد ضلع سنت نگر یوپی انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
جواب قبرستان میں ٹریکٹر وغیرہ کو داخل کرکے مٹی برابر کرانا ناجائز و گناہ ہے کیونکہ اس سے مردوں کو سخت تکلیف ہوگی ، قبرستان میں تو چلنا حرام ہے اور ٹریکٹر کو اس کے اندر دوڑانا اور زیادہ حرام ہے ہاں کدال وغیرہ سے برابر کرنے کی گنجائش ہے مگر احتیاط کے ساتھ کہ قبر پر چلنا یا قدم رکھنا نہ پڑے امام اہلسنت سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ ” قبروں پر چلنے کی ممانعت ہے نہ کہ جوتا پہننا کہ سخت توہین اموات مسلمین ہے ” اھ ( فتاوی رضویہ قدیم ج 4 ص 107 : رضا اکیڈمی ممبئی ) اور فتاوی رضویہ جدید میں ہے کہ ” قبور مسلمین پر چلنا جائز نہیں ، بیٹھنا جائز نہیں ، ان پر پاؤں رکھنا جائز نہیں ، یہاں تک کہ ائمہ نے تصریح فرمائی ہے کہ قبرستان میں جو نیا راستہ پیدا ہو اس میں چلنا حرام ہے اور جن کے اقربا ایسی جگہ دفن ہوں کہ ان کے گرد اور قبریں ہوگئیں اور اسے ان قبور تک اور قبروں پر پاؤں رکھے بغیر جانا ممکن نہ ہو دور ہی سے فاتحہ پڑھے اور پاس نہ جائے ” اھ ( فتاوی رضویہ جدید ج 9 ص 481 : رضا فاؤنڈیشن لاہور ) اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ” قبر پر بیٹھنا، سونا، چلنا، پاخانہ، پیشاب کرنا حرام ہے ۔ پھر چند سطروں کے بعد فرماتے ہیں کہ ” اپنے کسی رشتہ دار کی قبر تک جانا چاہتا ہے مگر قبروں پر گزرنا پڑے گا تو وہاں تک جانا منع ہے، دور ہی سے فاتحہ پڑھ دے ” اھ ( بہار شریعت ج 1 ص 847 : قبر و دفن کا بیان ) اور فتاوی عالمگیری میں ہے کہ ” يكره ان يبنى على القبر او يقعدة او ينام عليه او يوطا عليه او يقضى حاجة الانسان من بول او غائط ” اھ ( فتاوی عالمگیری ج 1 ص 166 : کتاب الصلاۃ ، الباب الحادی والعشرون في الجنائز، الفصل السادس ) اور در مختار میں ہے کہ ” إذا لم يصل الى قبره الا بوطا قبر تركه ” اھ اور رد المحتار میں ہے کہ ” ان ابا حنيفة كره وطا القبر و القعود او النوم او قضاء الحاجة عليه ” اھ ( در مختار مع رد المحتار ج 2 ص 245 : کتاب الصلاۃ ، باب صلاۃ الجنازۃ )
مذکورہ تصریحات سے معلوم ہوا کہ قبر پر چلنا ، بیٹھنا اور پاؤں رکھنا وغیرہ سخت منع اور حرام ہے تو اس میں ٹریکٹر وغیرہ سے مٹی برابر بدرجہ اتم حرام ہوگا ہاں کدال وغیرہ سے برابر کرسکتے ہیں لیکن بہت ہی احتیاط کے ساتھ کہ کسی قبر پر پاؤں وغیرہ نہ پڑے ۔

واللہ اعلم بالصواب
مولانا آزاد حسین غزالی
7678092082

منقبت امام حسین علیہ السلام

ہم کربلا میں ہیں ….
بے خوف ہوکر میدان میں آؤ ! حق کے لیے پوری ہمت سے لڑو ! اگر تم ہار بھی گئے …. تو جیت تمہاری ہی ہوگی …. کربلا کا پیغام ….
====
چاروں طرف سے وار ہے، ہم کربلا میں ہیں
پھر سے حُسَینِیوں کے قدم کربلا میں ہے

سچائی پر دباؤ ہے جھوٹوں کے ظلم کا
نُطق و زبان و فکر و قلم کربلا میں ہیں

نکلو ! اگر تمہیں بھی ہے ملت کا کچھ خیال
سارے دفاعِ حق کے عَلَم کربلا میں ہیں

بتخانہ وکَلِیسا کی رسموں کا ہے فَروغ
اسلام کی بقا کے حرَم، کربلا میں ہیں

خالی نہیں یزیدی فریبوں سے کوئی خاک
چاہے عَرَب ہو یا کہ عَجَم، کربلا میں ہیں

گھبراؤ مت اے مومنو ! دشمن کی فوج سے
اپنے وجود، اُن کے عَدَم کربلا میں ہیں

ہے شامِ موت بھی یہاں صبحِ حیاتِ نَو
حقَّانِیت کے اَوج رقم کربلا میں ہیں

مٹ کربھی اِسکی خاک سے،سورج بنیں گے ہم
ہم کو نہیں شکست کا غم، کربلا میں ہیں

شعلوں کے ہم نے سیکڑوں دریا کیے ہیں پار
جان و جگر ہمیشہ سے ضَم کربلا میں ہیں

ہے مومنوں کو اَنتُمُ الاَعلَون کا پیام
اَوج و کمال، رب کی قسم کربلا میں ہیں

قرآں نے دی بشارتِ کَم مِن فِئَہ ہمیں
کچھ غم نہیں حسینی جو کم کربلا میں ہیں

راہ خدا میں رکھدیا سب کچھ سمیٹ کر
ساری خوشی، تمام اَلَم، کربلا میں ہیں

قربانیاں یہاں کی، نہیں جاتیں رائیگاں
وا ، ہم پہ بابِ ہَشت اِرَم کربلا میں ہیں

ہر حال میں یہاں ہیں بلندی کے فیصلے
اسلام کی بہار کے یَم کربلا میں ہیں

دیکھو ذرا، جماعتِ شبیر کا عُلُو
اَب تک نشاں یزیدکے، خَم کربلا میں ہیں

چل کر غزالی ! حق کی جماعت کا ساتھ دو
دینِ خدا کے جاہ و حَشَم کربلا میں ہیں

مل جائیں اِستقامت و جُرأت کے ولولے
ہم پر ہو یا الٰہی کرم ، کربلا میں ہیں

از مولانا محمد شیخ آزاد حسین غزالی

@shaikhazadghazali

Thanks for watching

ایک اہم تازہ واقعہ

ایک اہم تازہ واقعہ

آسامی مسلمانوں کے اوپر غير ملكي (بنگلادیشی) ہونے کا الزام پرانا ھے۔ اسی الزام کی بنا پر کچھ عرصے سے سرکار کی طرف سے بعض علاقوں میں غریب اور نہتے مسلمانون کے گھروں کو منہدم کر کے ان کی بستیوں کو خالی کیا جارہا ھے۔

حال ہی میں 7 / 6 / 2019 بروز جمعہ کو آسام کے ضلع سلچر کے ایک گاؤں میں چار ہاتھیوں کے ذریعہ مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کیا گیا۔ لیکن جب اس گاؤں میں موجود مسجد کو مسمار کرنے کی باری آئی تب چاروں ہاتھیوں نے آگے بڑھنے سے انکار کردیا۔ لاکھ کوششوں، لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے باوجود ہاتھی آگے نہ بڑھے، بالکل اسی طرح جس طرح ابرھہ کا ہاتھی بیت اللہ کی طرف جانے سے رک گیا تھا۔ پھر ان ہاتھیوں کو مسجد کے صحن کے اندر داخل کیا گیا لیکن ہاتھیوں نے مسجد کو چھونے سے بھی انکار کردیا۔ یہ منظر دیکھ کر خود ہاتھی والے بھی حیران پریشان ہو گئے۔

اے مسلمانو ! اس تازہ واقعہ سے نصیحت حاصل کرو ، کہ جس اللہ نے کل ابابیل کے ذریعہ ابرھہ کے لشکر کو تہس نہس کرکے بیت اللہ کی حفاظت کی ھے، وہ اللہ آج کے ابرھہ کے لشکر کو ھلاک کر کے مسلمانوں کی حفاظت کرسکتا ھے ۔۔ بشرطیکہ ہم اللہ پر ایمان رکھیں اور صحیح معنی میں مسلمان بن جائیں ۔

Tik Too Ka Full Farm

Tik Tok ka full form
👉🏻T: تمہارا
👉🏻I: اسلام
👉🏻K: خطرے میں ہے
👉🏻T: تمہاری
👉🏻o: عورتیں
👉🏻k: خطرے میں ہیں
تمہارا اسلام خطرے میں ہے تمہاری عورتیں خطرے میں ہیں
پلیز پوسٹ شیئر کریں
کوئی غیر مسلم ہی اس میسج 📲کو شیئر نہیں کرے گا جو مسلمان ہوگا وہ شیئر کرے گا

مولانا روم رحمتہ اللہ علیہ

مولانا روم رح فرماتے ہیں ..
ایک شخص مسجد میں نماز ادا کرنے کیلئے اندھیری رات میں گھر سے نکلا ,
اندھیرے کی وجہ سے ٹھوکر لگی اور وه منہ کے بل کیچڑ میں گر گیا ..
کیچڑ سے اٹھ کر وه گھر واپس گیا اور لباس تبدیل کر کے دوبارہ مسجد کی طرف چل دیا .
ابھی چند قدم ہی چلا تھا کہ دوبارہ ٹھوکر لگی اور وه دوبارہ کیچڑ میں گر گیا ..
کیچڑ سے اٹھ کر وه ایک بار پھر گھر واپس گیا اور لباس تبدیل کر کے مسجد جانے کیلئے دوبارہ گھر سے نکل آیا .
اپنے گھر کے دروازے پر اسے ایک شخص ملا جو اپنے ہاتھ میں ایک روشن چراغ تھامے ہوئے تھا,
چراغ والا شخص چپ چاپ نمازی کے آگے آگے مسجد کی طرف چل دیا ..
اس بار چراغ کی روشنی میں نمازی کو مسجد تک پہنچنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑا اور وه بخیریت مسجد تک پہنچ گیا .
مسجد کے دروازے پر پہنچ کر چراغ والا شخص رک گیا ..
نمازی اسے وہیں چھوڑ کر مسجد میں داخل ہو گیا اور نماز ادا کرنے لگا .
نماز سے فارغ ہو کر وه مسجد سے باهر آیا تو اس نے دیکھا چراغ والا شخص اس کا منتظر ہے تاکہ اسے دوبارہ چراغ کی روشنی میں گھر تک چھوڑ آئے …
جب نماذی گھر پہنچ گیا ..
تونمازی نے اس اجنبی سے پوچھا,
آپ کون ہیں ؟
اجنبی بولا …
سچ بتاؤں تو میں ابلیس ہوں .
نمازی کی حیرت کی انتہا نہ رہی ..
اس نے پوچھا ..
تجھے تو میری نماز ره جانے پر خوش ہونا چاہئے تھا …
پھر تو چراغ کی روشنی میں مجھے مسجد تک کیوں لایا ؟
ابلیس نے جواب دیا ..
جب تجھے پہلی ٹھوکر لگی تو الله نے تیرے عمر بھر کے گناه معاف فرما دئے ._
جب دوسری ٹھوکر لگی تو تیرے سارے خاندان کو بخش دیا ._
مجھے فکر ہوئی کہ اب اگر تو ٹھوکر کھا کر گرا تو کہیں الله تیرے سارے گاؤں کی مغفرت نه فرما دے ,,
اس لئے چراغ لے کر آیا ہوں کہ تو بغیر گرے مسجد تک پہنچ جائے ….

از قلم مولانا محمد آزاد حسین غزالی

ایک حیرت انگیز خبر

ﻣﻮﺕ ﮐﯽ ﻓﮑﺮ ﻧﮧ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔۔۔۔

ﮔﻨﺎﮦ ﮐﻮ ﮔﻨﺎﮦ ﻧﮧ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﺗﮭﺎ

ﺩﻝ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﭘﮍﮬﻮﮞ ﻧﻤﺎﺯ

ﭘﺮ ﻣﺴﺠﺪ ﺗﮏ، ﺟﺴﻢ ﻧﮧ ﻟﮯ ﺟﺎﺗﺎ
ﺗﮭﺎ۔

ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺭﻭﻧﻖ ﻣﯿﮟ ﻣﮕﻦ ﺗﮭﺎ۔

ﻭﻗﺖ ﺩﻭﺳﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﮐﺮﺗﺎ
ﺗﮭﺎ۔

ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﺍ ﭼﮭﺎ
ﮔﯿﺎ

ﺁﻧﮑﮫ ﮐﮭﻠﯽ ﺗﻮ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﻗﺒﺮ ﻣﯿﮟ
ﭘﺎﯾﺎ

ﭘﮭﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ، ﮐﮧ ﮐﯿﺎ ﻟﮯ ﮐﺮ
ﺁﯾﺎ۔

ﮔﮭﺮ ﺟﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺟﺎ ﻧﮧ ﭘﺎﯾﺎ۔

ﻗﺒﺮ ﮐﯽ ﺗﻨﮩﺎﺋﯽ ﻧﮯ ﺑﮩﺖ ڈﺭﺍﯾﺎ ۔

ﺁﻭﺍﺯ ﺩﯼ ﺍﭘﻨﻮﮞ ﮐﻮ ﺗﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﺁﯾﺎ

ﻭﻗﺖ ﮨﮯ ﺳﻨﺒﮭﻞ ﺟﺎ؟

ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺭﮐﻮﻉ ﺭﻭﺯﺍﻧﺎ ﭘﮍﮬﻨﮯ
ﺳﮯ ﺳﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﻦ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﮑﻤﻞ ﮨﻮ
ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ۔
ﺟﺐ ﺁﭖ ﺍﺱ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﮐﻮ ﺁﮔﮯ ﺑﮭﯿﺠﻨﮯ
ﻟﮕﯿﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺭﻭﮐﮯ
ﮔﺎ ۔

????????

ﯾﮧ ﺳﻮﺍﻟﯿﮧ ﻧﺸﺎﻥ ﮨﮯ

ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﺁﭖ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ۔
ﺍﯾﮏ ﺳﯿﮑﻨڈ ﻧﮧ ﺳﻮﭼﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺗﻤﺎﻡ
Friends ko send kr do.

ہر بخار کا علاج

۹۲/۷۸٦

*لی خمسۃ اطفی بھا حر الوباء الحاطمہ*
*المصطفی والمرتضی وابناھما و الفاطمہ*

*جل تو جلال تو قدرت کا کمال تو*
*آئی بلا کوٹال تو رحیم تو رحمان تو*

صوفی قوم و ملت حضرت علامہ و مولانا آزاد حسین غزالی صاحب کا یہ کہنا ہے کہ مندرجہ بالا دعا کے ورد سے وہ مہلک بیماری جو مظفر پور میں چلی ہوئی ہے یعنی چمکی بخار جس سے بچے فوت ہو رہے ہیں ۲۴ گھنٹہ میں اگر پانچ ہزار لوگوں میں شیئر ہو گئی تو ان شاء اللہ ۲۴ گھنٹہ کے اندر یہ دعا اثر لائے گی اور ۷۲ گھنٹہ ہوتے ہوتے بیماری جاتے رہے گی

*نوٹ* جن حضرات کے پاس یہ دعا پہونچے *۱۱*۱۱* بار پڑھ کر آگے شیئر کریں